بھارتی سرکار ہندوستان سے مسلم شناخت مٹانا چاہتی ہے، منیراکرم

بھارتی سرکار ہندوستان سے مسلم شناخت مٹانا چاہتی ہے، منیراکرم
بھارتی سرکار ہندوستان سے مسلم شناخت مٹانا چاہتی ہے، منیراکرم

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے بھارت کی اسلام دشمنی اور ہندوتوا انتہا پسندی کےخلاف او آئی سی ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں اسلام اور مسلمانوں کےخلاف پرتشدد واقعات میں روز بروز اضافہ ہی ہوتا ہے جس پر پاکستان نے او آئی سی ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں منظم طریقے سے مسلم کش پالیسیوں پر کام ہورہا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ بھارتی سرکار ہندوستان سے مسلم شناخت مٹانا چاہتی ہے اور اسی لیے مودی سرکار کی جانب سے مہلک ترین کرونا وائرس کی آڑ میں بھی مسلمان آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے، اسلامی ممالک کو بھارتی اسلام دشمن پالیسیوں کو روکنے کےلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ او آئی سی ممالک کی بڑی تعداد نے خصوصی ورکنگ گروپ کے قیام کی حمایت کردی۔

اس سے قبل منیر اکرم نے کہا تھا کہ دنیا نے مان لیا کہ کشمیر بھارت کا داخلی معاملہ نہیں عالمی تنازع ہے، اب سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر کے تنازع کو دیکھ رہا ہے، مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں میں دوبارہ جان پڑ گئی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -