بھائی کے ہاتھوں بہن قتل
بہاولپور (ویب ڈیسک) ضلع بہاول پور میں سفاک بھائی نے گھر میں ہونے والی تلخ کلامی پر بہن کی جان لے لی۔
بہاول پور کی تحصیل احمد پورشرقیہ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں بھائی نےتلخ کلامی کے باعث بہن کو چھریاں مار کر قتل کر دیا، پولیس کے مطابق پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ گئی جس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتول خاتون کی لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی گئی ہے۔