سعودی عرب میں گزشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کورونا سے مزید 10 افراد جاں بحق
ریاض (ویب ڈیسک)سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے 2691 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد 62 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید دس افراد جاں بحق اور ملک بھر سے 2691 کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 62 ہزار پانچ سو پینتالیس ہوگئی ہے، جبکہ 24 گھنٹے میں 10 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں مجموعی اموات 339 ہوگئی ہیں۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے 1844 افراد صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی تعداد 33 ہزار 478 ہوگئی ہے۔
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ریاض میں 815، جدہ میں311، مکہ مکرمہ میں 306، مدینہ منورہ میں 236 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق دمام میں 157، ہفوف میں 140، درعیہ میں 86، قطیف میں 71 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔