اسلام آبا د ہائیکورٹ ،غیرقانونی ہاوَسنگ سوسائٹیز کے خلاف سی ڈی اے کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

اسلام آبا د ہائیکورٹ ،غیرقانونی ہاوَسنگ سوسائٹیز کے خلاف سی ڈی اے کی رپورٹ ...
اسلام آبا د ہائیکورٹ ،غیرقانونی ہاوَسنگ سوسائٹیز کے خلاف سی ڈی اے کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبا د ہائیکورٹ نے غیرقانونی ہاوَسنگ سوسائٹیز کےخلاف سی ڈی اے کی رپورٹ غیر تسلی بخش قراردے دی ،عدالت نے کہاکہ سی ڈی اے اور رجسٹرار کوآپریٹو ہاوَسنگ سوسائٹی دوبارہ رپورٹ پیش کریں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں غیرقانونی ہاوَسنگ سوسائٹیز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسارکیاکہ ممبر پلاننگ سی ڈی اے کدھر ہیں؟ ممبر پلاننگ سی ڈی اے کے نہ پہنچنے پر عدالت کا سی ڈی اے نمائندہ پر اظہار برہمی کیا،رجسٹرار کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی نے کہاکہ 10سال سے کوئی ہاوَسنگ سوسائٹی رجسٹرڈ نہیں ہوئی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ یہ غیر قانونی ہاوَسنگ سوسائٹیز رول آف لا کی ناکامی ہے، غیر قانونی ہاوَسنگ سوسائٹیز میں سی ڈی اے سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے، کیا قانون کو پس پشت ڈالنے کی اس سے بڑی اور کوئی مثال ہوسکتی ہے؟ ۔

عدالت نے غیرقانونی ہاوَسنگ سوسائٹیز کے خلاف سی ڈی اے کی رپورٹ غیر تسلی بخش قراردیدی اورحکم دیا ہے کہ سی ڈی اے اور رجسٹرار کوآپریٹو ہاوَسنگ سوسائٹی دوبارہ رپورٹ پیش کریں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -