عیدالفطر 24 مئی کوہوگی،فوادچودھری کا ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے کامطالبہ

عیدالفطر 24 مئی کوہوگی،فوادچودھری کا ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے ...
عیدالفطر 24 مئی کوہوگی،فوادچودھری کا ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے کامطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے ایک بارپھررویت ہلال کمیٹی ختم کرنےکامطالبہ کردیا،ان کا کہنا ہے کہ جدیدسائنسی دورمیں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں،وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عیدالفطر 24 مئی کوہوگی لیکن رویت ہلال کمیٹی پیرکوعیدکرناچاہتی ہے۔
فواد چودھری نے کہاہے کہ وہ کل پریس کانفرنس میں ضروری امورسامنے لائیں گے،پریس کانفرنس میں بتاؤں گاعید 24 مئی کوکیسے بنتی ہے،ان کا کہناتھا کہ یہ بھی بتاؤں گارویت ہلال کمیٹی پیرکوعیدکیوں کرناچاہتی ہے،انہوں نے ایک بارپھررویت ہلال کمیٹی ختم کرنےکامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ جدیدسائنسی دورمیں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں۔