قادیانی کوئی مذہب نہیں بلکہ اسلامی تعلیمات میں بگاڑ ڈالنے کے لئے ایک فتنہ ہے: مولانا محمد الیاس چنیوٹی

قادیانی کوئی مذہب نہیں بلکہ اسلامی تعلیمات میں بگاڑ ڈالنے کے لئے ایک فتنہ ہے: ...
قادیانی کوئی مذہب نہیں بلکہ اسلامی تعلیمات میں بگاڑ ڈالنے کے لئے ایک فتنہ ہے: مولانا محمد الیاس چنیوٹی

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاک میڈیا فورم کے زیر اہتمام عقیدہ ختم نبوتﷺ کے عنوان سے آن لائن کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں سعودی عرب سے دنیا بھر سے شرکاء نے شرکت کی، آن لائن سیشن سے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے عقیدہ ختم نبوتﷺ کے موضوع پر خطاب کیا. 

سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے آن لائن سیشن میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ممبر پنجاب اسمبلی مولانا محمد الیاس چنیوٹی کا کہنا تھا کہ جب ہمارے آئین میں قادیانی کو غیر مسلم قرار دیا جا چکا ہے اور اسکے علاوہ بھی قادیانی کوئی مذہب نہیں بلکہ اسلامی تعلیمات میں بگاڑ ڈالنے کے لئے ایک فتنہ ہے جسے پاکستان کے آئین کی رو سے غیر مسلم قرار دیا جاچکا ہے مگر ہمارے حکمران ایک جانب ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں تو دوسری جانب ان کو حقوق دینے کی بات کرتے ہیں جو ریاست مدینہ سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں کے خلاف ہیں اور عالمی پاکستان مخالف قوتوں سے ملکر ملک کو نقصان پہنچانے کے در پہ ہیں، مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے ایسے تمام ارکان کو سامنے لانے کی ضرورت ہے جنھوں نے قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں لانے کی بات کی ہے. 

کانفرنس سے مولانا اسد اللہ، رانا عبدالروف نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ مسلمانوں کے لئے عقیدہ ختم نبوتﷺ ایمان کا ایسا روشن پہلو ہے جسے مان کر ہم اسلام کے اندر داخل ہوتے ہیں اور مسلمان کہلانے کے حقدار کہلاتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ عقیدہ ختم نبوتﷺ کو سادہ لوح مسلمانوں تک پہنچانے کے لئے علماء کرام رہنمائی فرمائیں. 

آخر میں پاک میڈیا فورم  کے ذمہ داران نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوتﷺ کی اشاعت کے لئے ہم ہمیشہ ایسی کانفرنس کا انعقاد کرتے رہیں گے تاکہ عام مسلمان گمراہ نا ہوسکیں. 

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -