اسلام آبادہائیکورٹ ،دسویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کےخلاف درخواست پرسماعت 28مئی تک ملتوی

اسلام آبادہائیکورٹ ،دسویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کےخلاف درخواست ...
اسلام آبادہائیکورٹ ،دسویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کےخلاف درخواست پرسماعت 28مئی تک ملتوی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے دسویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کےخلاف درخواست پرسماعت 28مئی تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں دسویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کےخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست کی سماعت کی،عدالت نے وکیل سے استفسار کیاکہ آپ کی استدعا ہے کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کمیشن ممبر نہیں ہو سکتے؟ ،یہ صرف گراوَنڈزہے وزراکے علاوہ تمام ممبرز کے لیے گورنرز سے مشاورت ضروری ہے،آئین کے تحت قومی مالیاتی کمیشن اجلاس میں تمام ارکان کی موجودگی ضروری ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اجلاس ہونے دیں، کوئی غیر آئینی بات ہو تو بتائیں، سپریم کورٹ نے وفاق کے اختیارات سے متعلق آئین کے آرٹیکل 149 کی تشریح کی ہے،درخواست پر نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے آرڈر کی روشنی میں کریں گے،عدالت نے دسویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کےخلاف درخواست پرسماعت 28مئی تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -