کیا واقعی ریحام خان نے عمران خان کی نجی زندگی کے بارے میں انکشاف پر معافی مانگ لی ؟ ریحام خان کا موقف بھی آگیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ان دنوں سوشل میڈیا پر ریحام خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بظاہر وہ وقار ذکاء کے ساتھ سابق شوہر اور موجود وزیراعظم پاکستان کی نجی زندگی اور صحت کے بارے میں گفتگو کررہی ہیں، اس کے بعد ان پر تنقید شروع ہوگئی تو اس کے بعد کہاگیا کہ ریحام خان نے معافی مانگ لی لیکن اب اس پر خود ریحام خان کا موقف بھی سامنے آگیا۔
ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ویڈیو کا جائزہ لینے کے بعد بظاہریہ معافی کا دعویٰ بے بنیاد دکھائی دیتا ہے اور ایک موقع پر انٹرویو کے دوران اچانک جمپ آتا ہے جب ریحام کے جواب کو کاٹتے ہوئے وقار ذکا ان سے اپنے گناہوں کی معافی کے بارے میں بات کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ " میں آپ سے صرف یہ کہنا چاہوں گا کہ کیا اپ کے دل میں تھوڑا سا بھی یہ آیا کہ آپ نے جنسی اور دیگر باتیں کیں، یہ بالکل بے بنیاد بلکہ آپ نے نہیں ، کسی اور نے لکھ کر دی ہیں، کیا آپ اس کے لیے آج نماز میں معافی مانگنا چاہیں گی، صرف یہ بتا دیں"، پھر اچانک ویڈیو اور آڈیو میں جمپ بنتا ہے اور ڈبل سکرین کی جگہ اکیلی ریحام خان آجاتی ہیں ، اس کے بعد ریحام خان کو سنا جاسکتا ہے کہ " مغرب کا وقت ہوگیا ، یہیں وقار ذکا نے کہا کہ معافی بھی مانگ لینا اور ساتھ ہی ریحام خان نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آپ کا شکریہ ، اللہ حافظ"
اس کے بعد اب ریحام خان نے بتایا کہ ان کے انٹرویو کے مختلف حصوں کو ریٹنگ کے چکر میں جوڑ کر اکٹھا کیاگیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ریحام خان کے ترجمان بلال عظمت نے کہا کہ تقریباً تمام ہی انٹرویو گڈ مڈ کردیاگیا ، ہمیں انٹرویو کی جو کاپی فراہم کی گئی ، وہ اس انٹرویو سے بالکل مختلف تھی جو عوام تک پہنچائی گئی۔
ریحام خان اور وقار زکا کا ٹاکرا☠????⚡
— Awais Naseer???????????????????????? (@Awais_Yarr) May 19, 2020
وقار زکا نے کہا کہ عمران خان نعوز باللہ غلطی سے مبرا ہے میں مان ہی نہیں سکتا کہ عمران خانDrugs sexاور نشہ کرے یا خریدے
اور
نیچے وڈیو میں عمران خان نیازی پشاور بازار میں ھشیش نشہ خریدتے ہوئے@GulBukhari @RehamKhan1 @rajawaseem1511 @ZakaWaqar pic.twitter.com/I7mOPWpx81
ویڈیو کا وہ حصہ جس میں ریحام خان کہہ رہی ہیں کہ مغرب کا وقت ہے ، وہ بھی سیاق و سباق سے بالکل ہٹ کر پیش کیا گیا، وہ یہ بتانا چاہ رہی تھیں کہ افطاری کا وقت ہوگیا ہے ، یہ کسی ایسے سوال کا جواب نہیں تھا جو ویڈیو میں دکھایا گیا۔