لندن میں بھی کورونا دھیما پڑنے لگا، وہ ہسپتال جہاں دو دن سے کوئی موت نہیں ہوئی

لندن میں بھی کورونا دھیما پڑنے لگا، وہ ہسپتال جہاں دو دن سے کوئی موت نہیں ...
لندن میں بھی کورونا دھیما پڑنے لگا، وہ ہسپتال جہاں دو دن سے کوئی موت نہیں ہوئی

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اب لندن سے حوصلہ افزا ء خبر آئی ہے کہ لندن میں بھی کورونا وائرس دھیما پڑنا شروع ہوگیا ہے اور ایک بڑے ہسپتال میں گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں سے کوئی موت نہیں ہوئی ۔ 

ٹیلی گراف کے مطابق کلچرل سیکریٹری اولیور ڈوڈن  نے بھی بتایا کہ لندن میں اب تھوڑی تعداد میں ہی لوگوں میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت آرہا ہے ،ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے بعد حکومت اب پابندیاں اٹھانے پر غور کررہی ہے  لیکن علاقائی تغیر کے خیالات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک قوم کے طورپر آگے بڑھنا ہے ، جہاں جہاں وائرس موجود ہے ، ان علاقوں میں اب بھی سخت پابندیاں ہیں۔

گزشتہ ہفتے ٹیلی گراف نے بتایا تھا کہ پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے ماڈل سے ایک دن میں چوبیس سے بھی کم لوگ کیسے متاثر ہورہے ہیں، ٹیلی گراف کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی کے تازہ تجزیئے میں بتایا گیا کہ لندن کے چھ بڑے ٹرسٹس ہسپتالوں مٰں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی ۔

مزید :

برطانیہ -کورونا وائرس -