کورونا وائرس کی تاریخ کا خطرناک ترین دن، پوری دنیا میں کیسز میں کل کتنا اضافہ ہوا؟ پریشان کر دینے والے اعداد و شمار سامنے آگئے

کورونا وائرس کی تاریخ کا خطرناک ترین دن، پوری دنیا میں کیسز میں کل کتنا اضافہ ...
کورونا وائرس کی تاریخ کا خطرناک ترین دن، پوری دنیا میں کیسز میں کل کتنا اضافہ ہوا؟ پریشان کر دینے والے اعداد و شمار سامنے آگئے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کا طوفان تھمنے کی بجائے تیز تر ہو تا جا رہا ہے اور گزشتہ روز عالمی سطح پر اس موذی وباءکے ریکارڈ کیس سامنے آئے۔ میل آن لائن کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایدھانوم گیبریسس نے ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت کو 1لاکھ 6ہزار کیس رپورٹ کیے گئے۔ یہ گزشتہ سال دسمبر میں کورونا وائرس کی وباءشروع ہونے کے بعد کسی بھی ایک دن میں سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

ٹیڈروس ایدھانوم کا کہنا تھا کہ ”کیسز کی تعداد میں یہ تیزی ممکنہ طور پر اس لیے ہے کہ دنیا بھر کے ممالک اپنے ٹیسٹنگ پروگرامز کو تیز کر رہے ہیں اور پہلے سے زیادہ ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ تاہم کیسز کی شرح میں تیزی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ابھی ہمیں اس وباءکو طویل جھیلنا پڑے گا۔“رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی طرف سے پریس کانفرنس میں یہ وارننگ بھی دی گئی ہے کہ اب ممکنہ طور پر غریب ممالک اس وباءکا زیادہ نشانہ بننے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غریب ممالک میں کیسز کی تعداد بڑھنا بہت فکرمندی کی بات ہے کیونکہ وہاں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے شرح اموات بہت زیادہ ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ پوری دنیا میں اب تک کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 49لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 3لاکھ 25ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

مزید :

کورونا وائرس -