خاتون نے مار مار کر اپنے بوائے فرینڈ کی پسلیاں توڑ دیں، بیچارے مرد کو ہسپتال پہنچا دیا

خاتون نے مار مار کر اپنے بوائے فرینڈ کی پسلیاں توڑ دیں، بیچارے مرد کو ہسپتال ...
خاتون نے مار مار کر اپنے بوائے فرینڈ کی پسلیاں توڑ دیں، بیچارے مرد کو ہسپتال پہنچا دیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کے 74سالہ سابق لیفٹیننٹ گورنر ڈیوڈ ڈیو ہرسٹ کو ان کی 40سال گرل فرینڈ نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق ڈیوڈ ڈیوہرسٹ کو ان کی گرل فرینڈ لیزلی این کیرن نے لاتوں اور گھونسوں سے پیٹا اور دانتوں سے کاٹتی رہی۔ سینے پر لاتیں پڑنے سے ڈیوڈ ڈیوہرسٹ کی کئی پسلیاں ٹوٹ گئی۔ ان کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر بھی زخم آئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ ڈیوہرسٹ نے واقعے کے بعد پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے آ کر ڈیوڈ کو ہسپتال منتقل کیا اور ان کی گرل فرینڈ کو حراست میں لے لیا۔ لیزلی این کے خلاف ایک معمر شخص کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے اور زخمی کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک بزنس پارٹنر کو نہ بلانے کے معاملے پر ڈیوڈ اور لیزلی میں جھگڑا ہوا تھا۔ واضح رہے کہ ری پبلکن پارٹی کے رکن ڈیوڈ ڈیوہرسٹ ریاست ٹیکساس کے 41ویں لیفٹیننٹ گورنر تھے۔ وہ 2003ءسے 2015ءتک اس عہدے پر فائز رہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -