داعش کا ایک اور اہم کمانڈر عرب ملک میں پکڑا گیا

داعش کا ایک اور اہم کمانڈر عرب ملک میں پکڑا گیا
داعش کا ایک اور اہم کمانڈر عرب ملک میں پکڑا گیا

  

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) شام و عراق کی شدت پسند تنظیم داعش کا ٹاپ کمانڈر گزشتہ روز عراق میں پکڑا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس کمانڈر کا نام عبدالنصیر قردیش ہے جو داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے بعد چند اہم ترین کمانڈرز میں سے ایک تھا اور بغدادی کے بعد تنظیم کی سربراہی کے طور پر بھی اس کا نام لیا جاتا رہا تھا۔ قردیش داعش کے چوٹی کے کمشنز کا سربراہ رہ چکا تھا۔

عراق کی سپیشل فورسز نے انٹیلی جنس اطلاع پر اسے حراست میں لیا۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اسے کب اور کہاں سے گرفتار کیا گیا۔ واضح رہے کہ قردیش عراق میں پیدا ہوا اور یونیورسٹی تک تعلیم حاصل کی۔ صدر صدام حسین کے دور میں وہ عراقی فوج میں رہا اور جب امریکی فوج نے عراق پر حملہ کیا تو کچھ عرصہ قید میں رہنے کے بعد وہ داعش میں شامل ہو گیا۔ کہا جاتا ہے کہ قید کے دوران ہی اس کی البغدادی کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی۔ داعش میں اسے پروفیسر کے نام سے پکارا جاتا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -