’مبارک ہو!‘ محبوبہ کی جانب سے اُس کے سامنے پہلی مرتبہ ہوا کے اخراج پر آدمی خوشی منانے کے لیے کیک خرید لایا
کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک)لاک ڈاﺅن نجانے لوگوں کو کیا دن دکھا کر جان چھوڑے گا، اب اس آسٹریلوی لڑکی کو ہی دیکھ لیں جس کااپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ تین سال قبل کیا گیا انتہائی انوکھا وعدہ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے بالآخر ٹوٹ گیا اور بوائے فرینڈ کو اسے کیک کھلانا پڑ گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 21سالہ کیلی وارن نامی اس لڑکی کی اپنے بوائے فرینڈ ریان مک ارلین سے تین سال قبل پہلی ملاقات ہوئی تھی۔
پہلی ملاقات کے تین ماہ بعد کیلی نے ریان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس کے سامنے جسم سے ہوا خارج نہیں ہونے دے گی اور ریان نے کہا تھا کہ اگراس نے ایسا کیا تو وہ اسے کیک تحفے میں دے گا۔ اس کے بعد کیلی اور ریان کو اکٹھے رہتے تین سال ہو گئے تھے لیکن کیلی نے ریان کے سامنے اپنے جسم سے ہوا خارج نہیں ہونے دی۔ اب لاک ڈاﺅن کے دوران دونوں چوبیس گھنٹے ایک ساتھ رہنے لگے تو کیلی کا یہ وعدہ ٹوٹ گیا اور اس نے ریان کے سامنے ایک روز پاد دیا، جس پر ریان نے اسے مبارک باد دی اور کیک خرید کر دیا اور دونوں نے کیلی کے پہلی بار ریان کے سامنے پادنے کا دن منایا۔