ن لیگ کے رہنما عطاءاللہ تارڑ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

ن لیگ کے رہنما عطاءاللہ تارڑ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے
ن لیگ کے رہنما عطاءاللہ تارڑ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آگیا ہے۔ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عطاء اللہ تارڑ نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا ایک بار پھر کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وہ لاک ڈاؤن شروع ہونے سے پہلے لندن سے آئے تھے اور کئی روز  تک قرنطینہ میں رہے تھے ۔ شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا ٹیسٹ احتیاطی تدبیر کے طور پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -کورونا وائرس -