بوسہ لینے کی ویڈیو سامنے آنے پر دو پاکستانی بہنیں قتل، یہ اقدام کس نے کیا؟ تفتیش میں بڑی پیشرفت

بوسہ لینے کی ویڈیو سامنے آنے پر دو پاکستانی بہنیں قتل، یہ اقدام کس نے کیا؟ ...
بوسہ لینے کی ویڈیو سامنے آنے پر دو پاکستانی بہنیں قتل، یہ اقدام کس نے کیا؟ تفتیش میں بڑی پیشرفت

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک مرد کو بوسہ دینے والی دو پاکستانی بہنوں کے قتل کی واردات نے پورے ملک کو ہلا کر رکھا دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا ہے اور لڑکیوں کے رشتہ داروں میں سے کسی نے انہیں قتل کیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پولیس نے دو مردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان میں ایک وہ شخص ہے جسے دونوں لڑکیاں بوسہ دے رہی تھیں اور دوسرا ممکنہ طور پر اس شخص کا دوست ہے جس نے بعد ازاں ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔

پولیس کے کہنا ہے کہ لڑکیوں کا قاتل ممکنہ طور پر فرار ہو کر کراچی جا چکا ہے۔ وزیرستان پولیس چیف شفیع اللہ گنڈاپور نے بین الاقوامی خبررساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ مقتول لڑکیوں کے نام جاسمہ بی بی اور سعیدہ بی بی تھے۔ دونوں بہنیں تھیں اور وزیرستان کی رہائشی تھی۔ ان کی یہ ویڈیو ایک سال قبل بنائی گئی تھی لیکن اب سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی جو وائرل ہو گئی اوراس کے بعد انہیں قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق لڑکیوں کے والد اور چچا کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جو ممکنہ طور پر قاتل کی شناخت جانتے ہیں لیکن پولیس سے چھپا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -