کئی فلموں میں کام کرنے والے بھارتی اداکار نے کورونا وائرس کی وجہ سے مجبور ہوکر سڑک کنارے پھل بیچنا شروع کردئیے

کئی فلموں میں کام کرنے والے بھارتی اداکار نے کورونا وائرس کی وجہ سے مجبور ...
کئی فلموں میں کام کرنے والے بھارتی اداکار نے کورونا وائرس کی وجہ سے مجبور ہوکر سڑک کنارے پھل بیچنا شروع کردئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کی وجہ سے کروڑوں لوگوں کا روزگار ختم ہو گیا ہے اور شوبز انڈسٹری بھی اس سے مستثنیٰ نہیں رہی۔ شوٹنگز بند ہونے کی وجہ سے اداکار گھر بیٹھنے پر مجبور ہو چکے ہیں اور ان کے لیے چولہا چلانا مشکل ہو گیا ہے۔ ان فنکاروں میں کئی فلموں میں کام کرنے والے اداکار سولنکی دیواکر بھی شامل ہیں جنہوں نے بے روزگاری سے تن آ کر سڑک پر پھلوں کا ٹھیلا لگا لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سولنکی دیگر فنکاروں کی طرح گزشتہ دو ماہ سے بے روزگار تھا اور جمع پونجی ختم ہو چکی ہے۔ چنانچہ اس نے اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلانے کے لیے پھل فروخت کرنے شروع کر دیئے۔ 35سالہ سولنکی دو بچوں کا باپ ہے۔ وہ اب تک ہوا، ہلکا، تتلی اور ڈریم گرل سمیت کئی فلموں میں کام کر چکا ہے، مگر ان دنوں وہ نئی دہلی میں سڑکوں پر پھل بیچ رہا ہے۔سولنکی کا کہنا ہے کہ ”کوئی کام چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا۔ میں پہلے بھی پھل بیچنے کا کام کیا کرتا تھا اور اب انڈسٹری بند ہونے کے بعد ایک بار پھر اسی کام پر واپس آ گیا ہوں۔“

مزید :

تفریح -