کورونا سے ستائے بھارت پر ایک اور قدرتی آفت نازل، سمندری طوفان ساحلوں سے ٹکرا گیا، تباہی مچ گئی

کورونا سے ستائے بھارت پر ایک اور قدرتی آفت نازل، سمندری طوفان ساحلوں سے ...
کورونا سے ستائے بھارت پر ایک اور قدرتی آفت نازل، سمندری طوفان ساحلوں سے ٹکرا گیا، تباہی مچ گئی

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) خلیج بنگال میں بننے والے طوفان "ا مفان" نے بھارت اور بنگلہ دیش میں تباہی مچادی ۔

طاقتور سمندری طوفان امفان بدھ کے روز بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ساحل سے ٹکرایا تھا۔  طوفان کے ٹکرانے کے باعث ریاست میں تیز ہوائیں چلیں جس کے باعث کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ طوفان کی وجہ سے کئی مکانات بھی تباہ ہوگئے ۔ طوفان کی لہریں کولکتہ ایئرپورٹ پر بھی پہنچیں جس کی وجہ سے ایئرپورٹ پانی سے بھر گیا اور کئی طیاروں کو نقصان پہنچا۔  مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی کا کہنا ہے کہ ریاست میں سمندری طوفان کے باعث اب تک 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب یہی طوفان امفان بنگلہ دیش کے 3 ساحلی اضلاع سے ٹکرایا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ متاثرہ اضلاع ستکھیرا، سندربن، کورگرام اور جمال پور سے ایک لاکھ 35 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ سمندری طوفان کے باعث مذکورہ بالا اضلاع میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید :

اہم خبریں -ماحولیات -