جب تک عمران خان وزیراعظم ہیں کوئی۔۔۔ڈاکٹر شہباز گل نے حیران کن دعویٰ کر دیا

جب تک عمران خان وزیراعظم ہیں کوئی۔۔۔ڈاکٹر شہباز گل نے حیران کن دعویٰ کر دیا
جب تک عمران خان وزیراعظم ہیں کوئی۔۔۔ڈاکٹر شہباز گل نے حیران کن دعویٰ کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل کا کہنا ہے کہ جب تک عمران خان وزیراعظم کی کرسی پر ہیں کوئی اندھا دھند غریب کو نہیں لوٹ سکتا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ وہ وقت گیاجب کابینہ اور وزیراعظم مل کر غریب دشمن اقدامات کرتے تھے۔شہبازگل نے کہا کہ سخت دباؤ کے باوجود کپتان آج غریب کیلئے ڈٹ کر کھڑا ہے، چینی کی فرانزک رپورٹ شہزاد اکبر آپ کے سامنے رکھیں گے، آپ کو پتا چلے گا کہ کیسے ایک پوری مافیا نے غریب کو لوٹا۔شہبازگل نے کہا کہ پچھلے 20سال میں سب سے زیادہ نقصان کسان کا اور عوام کا ہوا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -