ٹی 20 ورلڈکپ کی منسوخ ہونے کی صورت میں پی سی بی کیا کرنے پر غور کر رہا ہے؟ زبردست خوشخبری آ گئی

ٹی 20 ورلڈکپ کی منسوخ ہونے کی صورت میں پی سی بی کیا کرنے پر غور کر رہا ہے؟ ...
ٹی 20 ورلڈکپ کی منسوخ ہونے کی صورت میں پی سی بی کیا کرنے پر غور کر رہا ہے؟ زبردست خوشخبری آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں سال آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ممکنہ منسوخی کے خدشے کے پیش نظر متبادل پلان پر غور شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا بورڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے مستقبل کا فیصلہ 28 مئی کو کرے گا اور خدشہ ظاہرکیاجارہا ہے کہ لاجسٹک اوردیگر مسائل کی وجہ سے ورلڈکپ کو ملتوی کیا جاسکتا ہے۔ اس صورتحال میں دیگر بورڈز دستیاب ونڈو میں دو طرفہ ایونٹس یا پھر وہ میچز شیڈول کرسکتے ہیں جو کورونا وائرس کی وجہ سے التواءکا شکار ہیں۔

ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی سی بی نے بھی متبادل پلانز پر غور شروع کر دیا ہے اور مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال کیا جارہا جس میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے بقیہ 4 میچز اور بنگلہ دیش کےخلاف ایک ٹیسٹ اور ایک ون ڈے کرایا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز کیلئے تین سے چار روز کی ونڈو نکالی جائے گی اور یہ ایک ہی شہر میں ہوگا تاہم پی سی بی کی جانب سے ایک مختصر سیریز کے انعقاد کے آپشن پر کام کئے جانے کا انکشاف بھی کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -