پیپلز پارٹی نےکورونا فنڈ اکاونٹ سے دس ارب روپے قرض ادائیگی کا فیصلہ عوام کیساتھ دھوکا قرار دیدیا

پیپلز پارٹی نےکورونا فنڈ اکاونٹ سے دس ارب روپے قرض ادائیگی کا فیصلہ عوام ...
پیپلز پارٹی نےکورونا فنڈ اکاونٹ سے دس ارب روپے قرض ادائیگی کا فیصلہ عوام کیساتھ دھوکا قرار دیدیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینزکی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کے کورونا فنڈ اکاونٹ سے دس ارب روپے قرض ادائیگی کے لئے خرچ کرنے کے فیصلے کو عوام کے ساتھ دھوکا قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ فنڈ کی رقم قرض کی ادائیگی کے لئے استعمال کرنا عوام کے ساتھ دھوکے کے سوا اور کچھ نہیں،حکومت کا غریب لوگوں کی امداد کی بجائے اپنی نااہلیوں کا بوجھ عوام کے پیسوں سے اتارنے کا فیصلہ باعث تشویش ہے، پیپلز پارٹی شروع دن سے معاملے پر سوالات اٹھاتی ہوئے تمام حقائق سے پارلیمان اور عوام کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کرتی رہی ہے، حالیہ فیصلہ پیپلز پارٹی کے خدشات کو درست ثابت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا فنڈ ایک جھوٹ کے پلندے کے سوا اور کچھ نہیں، حکومت کے فنڈ کے نام پر عوام سے جاری فراڈ کے حقائق اب سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے مطالبہ کیا کہ حکومت کورونا فنڈ کی رقم اور اخراجات سے متعلق تمام تفصیلات سامنے لائے اور بتایا جائے کہ کتنی رقم کہاں کہاں خرچ کی گئی ہے؟۔

مزید :

قومی -