پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کورونا سے متعلق پابندیوں میں نرمی پر اظہار تشویش

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کورونا سے متعلق پابندیوں میں نرمی پر اظہار ...
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کورونا سے متعلق پابندیوں میں نرمی پر اظہار تشویش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن(پی ایم اے)نے کورونا سے متعلق پابندیوں میں نرمی کے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی)کے فیصلے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے ہسپتالوں میں بستر کم پڑرہے ہیں،اس فیصلے سے کیسز مزید بڑھ سکتے ہیں،کراچی میں صورتحال خراب ہورہی ہے ، حکومت سندھ حالات کا جائزہ لے کرہی پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کرے

پی ایم اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں  مریضوں کو جگہ نہیں مل رہی، پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا ہے جس سے ملک میں کورونا کیسز مزید بڑھ سکتے ہیں، عید الطفر کے بعد کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے ، کورونا کی تیسری لہر سے پہلے بھی پی ایم اے نےپابندیاں نرم نہ کرنے کی تنبیہ کی تھی ، سندھ خاص طورپر کراچی میں کورونا کی صورتحال خراب ہورہی ہے ۔پی ایم اے نے خبردار کیا کہ حکومت سندھ حالات کا باریک بینی سے جائزہ لیکرپابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کرے ، پی ایم اے ہمیشہ صوبوں اور تمام فریقین کی مشاورت سے یکساں پالیسی لاگو کرنے کا مشورہ دیتی ہے۔