جہانگیر ترین گروپ کاپنجاب اسمبلی میں الگ بینچز پر بیٹھنے کا فیصلہ تبدیل

جہانگیر ترین گروپ کاپنجاب اسمبلی میں الگ بینچز پر بیٹھنے کا فیصلہ تبدیل
جہانگیر ترین گروپ کاپنجاب اسمبلی میں الگ بینچز پر بیٹھنے کا فیصلہ تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) جہانگیر ترین گروپ نے پنجاب اسمبلی میں علیحدہ بینچز پر بیٹھنے کا فیصلہ تبدیل کر لیا۔ترین گروپ کا نامزد وفد آج وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بھی ملاقات کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی جہانگیرترین گروپ کے پارلیمانی لیڈرسعید اکبر نوانی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں الگ نشستوں کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا، الگ نشستوں کیلئے درخواست نہیں دیں گے،ہم نے کبھی منفی ایکشن کی بات نہیں کی ،عثمان بزدا ر ہمارے وزیراعلیٰ ہیں ۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے جہانگیر ترین گروپ کا نامزد وفد آج ملاقات کرے گا، وفد میں سعید اکبر نوانی، اجمل چیمہ، نعمان لنگڑیال و دیگر شامل ہوں گے، عمر آفتاب، عبدالحئی دستی بھی شامل ہوں گے، ترین گروپ نے 6 نمائندوں کو نامزد کیا ہے۔