پاکستان سٹاک ایکسچینج نے بجٹ کیلئے 14 نکاتی تجاویز پیش کردیں

 پاکستان سٹاک ایکسچینج نے بجٹ کیلئے 14 نکاتی تجاویز پیش کردیں
 پاکستان سٹاک ایکسچینج نے بجٹ کیلئے 14 نکاتی تجاویز پیش کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے چودہ نکاتی تجاویز پیش کردیں۔نجی ٹی وی کےمطابق پاکستان سٹاک کی بجٹ تجاویزکامحورسرمائے کی تشکیل میں حائل نازسازگار، دوہرے اور کئی سطحی ٹیکسوں کا خاتمہ ہے۔

بجٹ تجاویزمیں کیپٹل گین ٹیکس ریفارم کرنے، لسٹڈ کمپنیز، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے ٹیکس ریٹ کو معتدل بنانے، بچت اور سرمایہ کاری کھاتے متعارف کرانے، رئیل سٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے فروغ کے لیے رئیل سٹیٹ شعبے کو دستاویز بنانے اور طویل مدتی اور پالیسی تسلسل کو متعارف کرانا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کے مطابق بجٹ بارے دی جانے والی  تجاویز پاکستان میں بچتوں، سرمایہ کاری، ٹیکس آمدنی اور معاشی نمو بڑھانے کا سبب ہوں گی اور ان کی وجہ سے معاشرے میں پائی جانے والی ناہمواریوں کا خاتمہ ہوگا۔ 

مزید :

بزنس -