سندھ کے بیراجوں میں پانی کی کمی
سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن )انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج کا کہنا ہے کہ 24گھنٹو ں میں گدو بیراج پر 10ہزار کیوسک پانی آیا ،سکھر بیراج سے کوٹری کیلئے 16ہزار 511کیوسک پانی چھوڑ اجا رہا ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے انچارج کنٹرول روم عبدالعزیز سومروکے حوالے سے بتایا کہ دادو کینال پانی کیلئے کھول دی گئی ہے،دادو کینا ل میں 750کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے جبکہ رائس کینال کو چند روز میں کھولا جائیگا۔