" آدھے گھنٹے میں اسمبلیاں توڑ دوں گا اگر۔ ۔ ۔"پرویز الٰہی نے اعلان کردیا

" آدھے گھنٹے میں اسمبلیاں توڑ دوں گا اگر۔ ۔ ۔"پرویز الٰہی نے اعلان کردیا

  

 لاہور (ویب ڈیسک)سپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ منحرف ارکان اسمبلی عبرت کا نشان بن گئے ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، جہانگیر ترین اور حمزہ شہباز نے بہت پیسہ پھینکا لیکن پیسہ ان کے کوئی کام نہیں آیا۔عمران خان کا امیدوار ہوں، گورنر کا حلف لینے کے بعد اگر عمران خان مجھے کہیں گے تو آدھے گھنٹے میں اسمبلیاں توڑ دوں گا۔

ایکسپریس نیوز  کے مطابق  انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں بعدازاں الیکشن کمیشن کو مبارک باد کہ انہوں نے جمہوریت کی بنیادیں مضبوط کیں،منحرف ارکان اسمبلی اپنی سوسائٹی اور گھروں میں عبرت کا نشان بن چکے۔

حمزہ شہباز شریف کے وزیراعلیٰ بننے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جس کام کی بنیاد ہی غلط ہو جو ریت پر گھر بنایا گیا ہو ان کا یہی حال ہوتا ہے اس میں یہ خود ہی دفن ہوجاتے ہیں اور ان کا نام و نشان مٹ جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں اول روز سے کہہ رہا ہوں کہ یہ الیکشن ہی غلط تھا اور یہ حلف بھی غلط تھا اور اب یہ ثابت ہوگیا، آئندہ کا لائحہ عمل یہ ہے کہ اب انہیں اٹھا کر باہر پھینکیں گے۔

مزید :

قومی -سیاست -