بنی گالہ کے اطراف پولیس کا سرچ آپریشن، لیکن پولیس کو آتا دیکھ کر خیموں میں موجود پی ٹی آئی کارکنان نے کیا کیا؟ دلچسپ صورتحال

بنی گالہ کے اطراف پولیس کا سرچ آپریشن، لیکن پولیس کو آتا دیکھ کر خیموں میں ...
بنی گالہ کے اطراف پولیس کا سرچ آپریشن، لیکن پولیس کو آتا دیکھ کر خیموں میں موجود پی ٹی آئی کارکنان نے کیا کیا؟ دلچسپ صورتحال
کیپشن: File Photo

  

 اسلام آباد (ویب ڈیسک) پولیس کی جانب سے بنی گالہ کے اطراف سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ‏بنی گالہ میں پولیس کی بھاری نفری کی آمد کے موقع پر عمران خان کی رہائش گاہ پر موجود کارکنان نے ڈنڈے اٹھا لیے جبکہ اس کے ساتھ ہی کارکنان نے عمران خان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

ایس ایس پی آپریشن نے بتایا کہ بنی گالہ کے اردگرد سرچ آپریشن کیا جارہا ہے جس میں پولیس آنے جانے والے افراد کی چیکنگ کر رہی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بنی گالہ کے خیموں میں موجود افراد کے خلاف کسی قسم کا آپریشن نہیں ہو رہا، روٹین کا سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -