منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کو خیالات کی بنیاد پر نامزد کیا گیا ،وکیل امجد پرویز 

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کو خیالات کی بنیاد پر نامزد کیا گیا ،وکیل ...
 منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کو خیالات کی بنیاد پر نامزد کیا گیا ،وکیل امجد پرویز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کی سپیشل عدالت میں ایف آئی اے کے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت میں شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو ایف آئی اے نے خیالات کی بنیاد پر کیس میں نامزد کیا ۔
تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران شہباز شریف کے وکیل کا کہناتھا کہ ہمار اموقف ہے کہ یہ کیس سیاسی انتقام کی واضح مثال ہے ، اس سارے کیس میں ذرہ برابر بھی شہاد تیں نہیں ہیں ،شہباز شریف کیخلاف ریکارڈ پر ایک بھی ثبوت موجود نہیں ۔
وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے ہر آنے والے خواب کو کیس کا حصہ بنا دیتے ہیں ،شہباز شریف کو خیالات کی بنیا دپر نامزد کیا گیا ، ان کا سیاسی بیانیہ ضرور ہے لیکن کوئی ثبوت نہیں لا سکے ، لوگوں کے بازو مروڑے کہ کوئی بیان دے دے لیکن کچھ نہیں ملا ۔