منشیات برآمدگی کیس ، رانا ثناءاللہ نے منجمد پراپرٹی و اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست دائر کر دی 

منشیات برآمدگی کیس ، رانا ثناءاللہ نے منجمد پراپرٹی و اکاؤنٹس کھولنے کی ...
منشیات برآمدگی کیس ، رانا ثناءاللہ نے منجمد پراپرٹی و اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست دائر کر دی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )انسدادمنشیات کی خصوصی عدالت میں رانا ثناءاللہ کیخلاف منشیات سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی ،رانا ثنا اللہ نے عدالت میں پیش ہو کر منجمد پراپرٹی و اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔

نجی ٹی وی" سما "کے مطابق انسداد منشیات کی عدالت نے رانا ثنا کی جانب سے منجمد پراپرٹی اور بینک اکاؤنٹس  کھولنے کی درخواست پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )سے جواب طلب کرلیا ہے۔رانا ثنا ءاللہ نے موقف اپنایا کہ اے این ایف کا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ 10 سال سے منشیات کا کاروبار کررہا ہے تاہم یہ بنک اکاؤنٹس اور پراپرٹی 10 سال پہلے کی ہے اور اے این ایف نے حقائق کے برعکس ان کو منجمد کر رکھا ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ یہ پراپرٹی اور بنک اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے اے این ایف سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 25 جون تک ملتوی کردی۔اس کے علاوہ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کمرہ عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی کی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -