طائف میں گلاب کے پھولوں کا سب سے بڑا گلدستہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

طائف میں گلاب کے پھولوں کا سب سے بڑا گلدستہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
طائف میں گلاب کے پھولوں کا سب سے بڑا گلدستہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

  

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی شہر طائف میں گلاب کے پھولوں سے سجایا دنیا کا سب سے بڑا گلدستہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ طائف کے گلابوں کی اس ٹوکری نے سنہ 2018ء کے ایسے ہی ایک گل دستے کا ریکارڈ توڑ کرنیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

طائف گلاب کی یہ ٹوکری 12.129 میٹر لمبی، 7.98 میٹر چوڑی اور 1.297 میٹر اونچی تھی جب کہ سنگاپور کی ٹوکری کی لمبائی 9.47 میٹر، چوڑائی 6 میٹر چوڑی اوراونچائی 1.2 میٹر تھیں۔

دیوہیکل گلاب کی ٹوکری ایک مخصوص میکانزم سے تیار کی گئی ہے جس میں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا گیا تھا، کیونکہ اس میں تقریباً 26 اقسام کے بہترین گلاب شامل تھے جن سے 84,450 گلابوں کا گلدستہ بنایا گیا تھا۔ ٹوکری کی تیاری میں لوہے، لکڑی، کارک، پلاسٹک، پی وی سی کا مواد استعمال کیا گیا تھا۔ ٹوکری کی تیاری میں طائف گورنری کے 190 سے زیادہ نوجوان مردوں اور عورتوں نے حصہ لیا اور ٹوکری کی تیاری سے لے کر اس کے اختتام تک کام کے 168 گھنٹے لگے۔

قابل ذکر ہے کہ طائف الورد فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز 6 مئی کو کیا گیا تھا اور یہ 14 دن تک جاری رہے گا۔ اس میں فنکاروں اور بینڈوں کے ایک گروپ کی شرکت کے ساتھ 50 سے زیادہ لائیو پرفارمنس اور تخلیقی پرفارمنگ آرٹس شو پیش کیے گئے۔

مزید :

عرب دنیا -