موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے تفصیلات جاری کر دیں

موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے تفصیلات جاری کر دیں
موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے تفصیلات جاری کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا،کراچی میں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ شہرمیں مغربی اورجنوب مغربی سمت سے 20 سے 40 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چلیں گی۔درجہ حرارت 36 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت برقرارہے۔لاہور میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہرکا درجہ حرارت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ پنجاب کے وسطی اورجنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پرآندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

مزید :

ماحولیات -