عمران خان نے 4پراسیکیوٹر تبدیل کیے یہاں تک کہ جج بھی تبدیل کر دیا کسی نے نوٹس نہیں لیا،عطااللہ تارڑ

عمران خان نے 4پراسیکیوٹر تبدیل کیے یہاں تک کہ جج بھی تبدیل کر دیا کسی نے نوٹس ...
عمران خان نے 4پراسیکیوٹر تبدیل کیے یہاں تک کہ جج بھی تبدیل کر دیا کسی نے نوٹس نہیں لیا،عطااللہ تارڑ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 4سالوں میں ایف آئی اے کے 4پراسیکیوٹر تبدیل کر دیئے یہاں تک کہ جج بھی تبدیل کر دیاگیا کسی نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔

لاہور میں سپیشل کورٹ کے باہر رانا ثناءاللہ کے ہمرا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم یہاں آئے ہیں وزیر اعظم صاحب عدالت حاضر ہوئے ہیں ہم عدالت کا احترام کرتے ہیں ہم اپنے کیس قانونی طور پر لڑ رہے ہیں لیکن عمران خان کو بھی جواب دینا ہو گا۔بشیرمیمن صاحب بھی ایک کردار ہیں ، انہوں نے کہا کہ مجھے عمران خان نے بولا کربطور ڈی جی ایف آئی اے کہا کہ ان لوگوں کیخلاف کیس بنائیں ،تو ان کے بیان کا تو کئی نوٹس نہیں لیا گیا، بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی )پشاور منصوبے پر اے ڈی پی کی رپورٹ چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ اس منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے کوئی نیب کا کیس نہیں بنا اور نہ ہی کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔

آرڈیننس میں ترمیم کی گئی ریٹائرڈ ججز کو لانے کیلئے تاکہ عمران خان اپنی مرضی کے ججز لگائیں اور مسلم لیگ( ن)کے اراکین کو سزا دلوائیں ،کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ۔ رانا ثناءاللہ کو جعلی کیس میں موت کی چکی میں بند کیا گیا کسی نے نوٹس نہیں لیا۔ ہم تو اپنے خلاف کیس قانونی طور پر لڑ رہے ہیں لیکن عمران خان کو بھی ان سوالوں کا جواب دینا ہو گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -