مغل کوٹ کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، بلوچستان کے سرحدی علاقے تک پہنچ گئی

مغل کوٹ کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، بلوچستان کے سرحدی علاقے ...
مغل کوٹ کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، بلوچستان کے سرحدی علاقے تک پہنچ گئی

  

ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک)   مغل کوٹ کےجنگلات میں 9 مئی کی رات لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا جس کے باعث آگ بلوچستان کے سرحدی علاقے منڑہ اور سُرلکئی تک پہنچ گئی۔ تشویشناک صورتحال کے باعث درزندہ اڈے پر مقامی شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئےحکومت سے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

محکمہ جنگلات کے مطابق آگ آسمانی بجلی گرنے یا مقامی طور پر آباد خانہ بدوشوں کی غفلت سے لگی ہے ، خشک موسم کےباعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جب کہ آگ سے چلغوزے اور زیتون کے درختوں سمیت جنگلی حیات کو نقصان پہنچا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق  اسسٹنٹ کمشنر گلفام شاہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں سےآبادی کونکال لیا گیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -ڈیرہ اسماعیل خان -ماحولیات -