طالبات کو ہراساں کرنے کے الزام میں بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کا طالبعلم اور کلرک گرفتار

طالبات کو ہراساں کرنے کے الزام میں بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کا طالبعلم ...
طالبات کو ہراساں کرنے کے الزام میں بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کا طالبعلم اور کلرک گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک)   بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک طالبعلم اور کلرک کو گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں ملزمان کے موبائل فونز سے نازیبا ویڈیوزبھی برآمد ہوئی ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم کے مطابق یونیورسٹی کلرک منور  اور  طالبعلم ابوبکر طالبات کو فیس کم کرنے کا جھانسہ دے کر ان کی قابل اعتراض ویڈیوز بناتے اور پھر انہیں بلیک میل کرتے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ طالبات کی جانب سے بلیک میل کیے جانے کی شکایات موصول ہوئیں تھیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق  انچارج سائبر کرائم ونگ شعیب ہارون کا کہنا تھاکہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے اور تحقیقات کے دوران گروہ کا انکشاف ہوا جسے جلد گرفتارکرلیں گے۔