حکومت نے انتخابی صلاحات کیلئے تحریک انصاف کے بغیر ہی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا 

حکومت نے انتخابی صلاحات کیلئے تحریک انصاف کے بغیر ہی پارلیمانی کمیٹی تشکیل ...
حکومت نے انتخابی صلاحات کیلئے تحریک انصاف کے بغیر ہی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے انتخابی اصلاحات کیلئے تحریک انصاف کے بغیر ہی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے پارلیمانی اصلاحاتی کمیٹی کا بائیکاٹ کر دیاہے جس کے باعث انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا قیام تاخیر کا شکار ہو گیاہے ، پی ٹی آئی نے انتخابی صلاحات کا حصہ بننے سے انکار کر دیاہے ۔تحریک انصاف نے کمیٹی کیلئے چیئرمین کو نام دینے سے بھی انکار کر دیاہے ۔ چیئرمین صادق سنجرانی نے نام سپیکرراجا پرویز اشرف کو بھجوانے تھے لیکن اب حکومت نے تحریک انصاف کے بغیر ہی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ، سپیکر کی طرف سے پارلیمانی لیڈرز کو جلد نام بھجوانے کی ہدایت کر دی ہے ۔

مزید :

قومی -