لیگی رہنما رانا تنویر نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ( ن ) رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا تنویر نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف راجا ریاض پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے ،یاد رہے کہ گزشتہ روز راجا ریاض نے اپوزیشن لیڈر کیلئے اپنے کا غذات نامزدگی 16 اراکین کے دستخط کے ساتھ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائے تھے جنہیں منظور کرتے ہوئے انہیں قائد حزب اختلاف بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔