ڈالر کی فخر زمان کے ریکارڈ پر نظر،بلے باز نے حکومت سے اپیل کر دی 

ڈالر کی فخر زمان کے ریکارڈ پر نظر،بلے باز نے حکومت سے اپیل کر دی 
ڈالر کی فخر زمان کے ریکارڈ پر نظر،بلے باز نے حکومت سے اپیل کر دی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی بلے باز فخر زمان کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کے ڈالر ان کے 210رنز کا ریکارڈ توڑے اور پاکستانی روپے کی مزید بے قدری ہو۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز سے کرکٹ سیریز سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے بائیں ہاتھ کے بلے باز کا کہنا تھا کہ ان کا فوکس اس وقت آئندہ سیریز پر ہے اور چاہتے ہیں کہ وہ سیریز میں سب سے زیادہ سکور کریں ۔

ڈالر اور ان کے ریکارڈ سے متعلق سوال پر بلے باز کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا کہ ڈالر میرا 210رنز کا ریکارڈ توڑے اور پاکستانی روپے کی مزید بے توقیری ہو واضح رہے کہ فخر زمان پہلے پاکستانی بلے باز ہیں جنہوں نے ون ڈے میچ میں ڈبل سینچری کی ہے ، فخر زمان نے زمبابوے کیخلاف 156گیندوں پر 24چوکوں اور 5چھکوں کی مدد سے 210رنز ناٹ آوٹ کیے تھے ۔

مزید :

قومی -کھیل -