آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو ملک چلانا معجزہ ہی ہو گا،رانا ثناءاللہ 

آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو ملک چلانا معجزہ ہی ہو گا،رانا ...
آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو ملک چلانا معجزہ ہی ہو گا،رانا ثناءاللہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف )سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو ملکی معیشت کو چلانا کوئی معجزہ ہی ہو سکتا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں آئی ایم ایف کا کردار بہت اہم ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہم نے نہیں کیا لیکن اگر آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے تو پھر ملک کی معیشت کو چلانا کوئی معجزہ ہی ہو سکتا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )یہ بھی نہیں چاہتی کہ تیل کی قیمت بڑھا کر غریب عوام کے منہ سے نوالہ ہی چھین لیا جائے، اگر شہباز شریف کو کام کرنے دیا جائے اور تمام اداروں کی جانب سے سپورٹ ملے تو ہمیں یقین ہے کہ ملک کو ان مشکل حالات سے نکال سکتے ہیں۔
فوری الیکشن سے متعلق سوال پررانا ثنا ءاللہ کا کہنا تھاکہ تمام اتحادیوں کا فیصلہ ہے کہ آئینی مدت پوری کریں گے، ہم اپنے اتحادیوں کو کوئی سرپرائز نہیں دیں گے اور جو بھی فیصلہ ہو گا باہمی مشاورت سے ہو گا،ہم اتحادیوں سے مشاورت کے بعد عوام سے رجوع کریں گے۔
عمران خان نے مریم نواز سے متعلق جس قسم کی گھٹیا اور نازیبا گفتگو کی اس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان کا اپنا تجربہ خراب رہا ہے، میرے خیال میں تو عمران خان جیسا گندا کردار تو لاکھوں میں کیا ملین میں بھی تلاش کرنے سے شاید ہی ملے۔