اقراء عزیز اور ہانیہ عامر کے درمیان کشیدگی ؟ ویڈیو سامنے آ گئی

اقراء عزیز اور ہانیہ عامر کے درمیان کشیدگی ؟ ویڈیو سامنے آ گئی
اقراء عزیز اور ہانیہ عامر کے درمیان کشیدگی ؟ ویڈیو سامنے آ گئی
سورس: Social media

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقراءعزیز اور ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی معروف اداکارائوں میں ہوتا ہے،  ان دنوں شوبز انڈسٹری میں یہ افواہ گردش کر رہی ہے کہ ان دونوں کے درمیان تعلقات اچھے نہیں، ان افواہوں کو تقویت اس وقت ملی جب  ایک فلم کی پروموشن کے دوران اداکارہ ہانیہ عامر نے اقراءعزیز کو سب کے سامنے نظر انداز کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ان دنوں صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں اداکارہ ہانیہ عامر اپنی فلم "پردے میں رہنے دو " کی پروموشن میں مصروف ہیں،   ایک تقریب کے دوران وہاں پر اداکارہ اقراءعزیز اپنے شوہر اور اداکار یاسر حسین کے ساتھ موجود  تھی  اور جب اداکارہ نے ہانیہ عامر کو نیک خواہشات کے اظہار کے لیے  گلے لگانا چاہا تو انہوں نے اقراءعزیز کو نظر انداز کر دیا  جس پر اداکارہ انہیں حیرانی سے دیکھتی رہ گئیں۔اس لمحے کو کیمرے نے محفوظ کر لیا ۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد  مداحوں میں تشویش پائی جاتی ہےاور خیال کررہے ہیں کہ  ان دونوں اداکاراﺅں کے درمیان دوستانہ تعلقات پہلے جیسے نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر کے اقراءعزیز اور یاسر حسین کے ساتھ دوستی بہت اچھی تھی جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جب اقراءعزیز کی شادی تھی تو اداکارہ ہانیہ عامر کو ان کی شادی کی ہر تقریب میں دیکھا گیا تھا۔

مزید :

تفریح -