الیکشن کمیشن کب انتخابات کروانے کیلئے تیار ہے ؟ نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کر دیا 

الیکشن کمیشن کب انتخابات کروانے کیلئے تیار ہے ؟ نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کر دیا 
الیکشن کمیشن کب انتخابات کروانے کیلئے تیار ہے ؟ نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کر دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ الیکشن کمیشن اکتوبر کے اختتام یا نومبر کے آغاز میں عام انتخابات کرانے کو تیار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ2017 کی مردم شماری کے مطابق ملک بھر میں حلقہ بندیاں کی جارہی ہیں، حلقہ بندی کمیٹیاں ابتدائی حلقہ بندیوں کو 24مئی تک مکمل کر لیں گی۔الیکشن کمیشن نے غیرحتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے لئے ڈسپلے سینٹر قائم کر دیئے، ڈسپلے سینٹر21 مئی سے لے کر 19جون تک کھلے رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق 28 مئی کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت کر دی جائے گی، ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 29 مئی سے28جون تک جمع کرائے جا سکتے ہیں جبکہ 3 اگست کو ملک بھر میں حلقہ بندیوں کے کام کی تکمیل اور حتمی اشاعت ہو گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نئی مردم شماری ہونے پر الیکشن کمیشن 2023 اکتوبر، نومبر میں عام انتخابات کرا سکے گا۔

مزید :

قومی -