عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش پر جو کچھ ہوگا اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی،اسد عمر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو حراست میں لینے کی کوشش کی گئی تو پھر پاکستان میں جو کچھ ہو گا آپ اس کے ذمہ دار ہوں گے ،نہ ہم کچھ روک سکیں گے نہ آپ ۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کبھی سپریم کورٹ پر حملہ نہیں کیا،عمران خان کی حفاظت کی پوری ذمہ داری حکومت کی ہے ،کل ایک انتظامی افسر کا فون اس نے کہا ملتان میں عمران خان کو شدید خطرہ ہے ، اسد عمر نے سوال کیا کہ جب مریم نواز کو سیکیورٹی دی جا سکتی ہے تو پھر عمران خان کو کیو ں نہیں دے سکتے ۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھاکہ شہباز شریف کو کچھ سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کرنا ہے ،جب نہیں پتا تھا کہ کرنا کیا ہے تو آئے کیوں تھے ۔