گرمی کی شدید لہر ‏، ہیضہ اور گیسٹرو کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ

گرمی کی شدید لہر ‏، ہیضہ اور گیسٹرو کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ
 گرمی کی شدید لہر ‏، ہیضہ اور گیسٹرو کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ

  

لاہور  (جاوید اقبال سے  )لاہور سمیت  ملک  کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدید لہر ‏ لو لگنے سے ہیٹ سٹروک آلودہ پانی سے ہیضہ اور گیسٹرو کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر سمیت دیگر علاقوں میں گیسٹرو کے 890 جبکہ لو لگنے کے 300 کیسز کے سامنے آئے زیادہ تر بچے اس کا شکار ہو رہے ہیں چلڈرن ہسپتال میں 360 مذکورہ بیماریوں کا شکار ہوکر داخل ہوئے۔ ماہرین کا کہناہے کہ بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ لو لگنا آلودہ پانی اور باسی کھانوں کا استعمال ہے، شہری پانی ابال کر پیئیں اور باسی کھانے نہ کھائیں  تو ان بیماریوں سے بڑی حد تک بچا جا سکتا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -