منی لانڈرنگ کیس ، عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے سلمان شہباز، طاہر نقوی اور ملک مقصود کے وارنٹ گرفتار جاری کر دیئے ہیں اور سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی ہے ۔
یاد رہے کہ آج صبح شہبازشریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت میں روسٹرم پر آتے ہوئے شہبازشریف کا کہناتھا کہ خدانخواست میں نے کرپشن کی ہوتی تو اس عدالت کے سامنے پیش نہ ہوتا،میرے تما م اثاثے ایف بی آرمیں رجسٹرڈ ہیں ،تحقیقات میں کرپشن کاایک روپیہ بھی ثابت نہیں ہوا۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر برطانیہ میں میرے خلاف تحقیقات کرائی گئیں لیکن کچھ نہیں ملا۔وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف کرپشن کے سیاسی کیس بنائے گئے ،این سی اے نے پونے 2 سال تحقیقات کیں،2004میں ملک واپس آیا میرے پاس حرام کا پیسہ ہوتا تو ملک واپس ہی کیوں آتا؟برطانیہ میں رہتا تھا وہاں کشکول تو نہیں اٹھاتا تھا وہاں کاروبار کرتا تھا، سرکاری گاڑی میں پٹرول اپنی جیب سے ڈلواتا ہوں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 10سال بطور خادم اعلیٰ پنجاب تنخواہ نہیں لی، جو کہ 60کروڑ روپے بنتی ہے ،ان کا مزید کہناتھا کہ سرکاری دورے بھی اپنے خرچے پر کیے۔