محکمہ اینٹی کرپشن میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ، 7افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا،2کی خدمات پنجاب پولیس کے سپرد

محکمہ اینٹی کرپشن میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ، 7افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا،2کی ...
محکمہ اینٹی کرپشن میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ، 7افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا،2کی خدمات پنجاب پولیس کے سپرد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( عامر بٹ سے )محکمہ اینٹی کرپشن میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ، اینٹی کرپشن کے 7افسروں کو عہدوں سے ہٹا کر ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم،2کی خدمات پنجاب پولیس کے سپرد کردی گئیں. مزید معلوم ہوا ہے کہ سابق ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کے منظور نظر تمام افسروں کو اہم اسامیوں سے ہٹا دیاگیا، 2سالہ رخصت پر گئے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکاونٹس مظہر اقبال کو فی الفور ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا گیا اسطرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویجلینس مجیب الرحمن کو عہدہ سے ہٹا کر ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم سنا دیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ملک نویدطارق ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن شیخوپورہ نازیہ سندھو کا تبادلہ کرتے ،ہیڈکوارٹررپورٹ کرنے کا حکم دیدیا گیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاہور ریجن بی عاصمہ انجم ، اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کے انسپکٹر ہیڈکوارٹر شاہد شریف گجر ،انسپکٹر تھانہ اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر ضیغم خلیل کا تبادلہ کرتے ہوئے ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کی ہدایات کردی گی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا محمود الحسن اور سرکل آفیسر فیصل آباد ناصر چٹھہ کی خدمات پنجاب پولیس کے حوالے کردی گئیں