اقوام متحدہ میں انٹرنیشنل مائیگریشن ریویو فورم کا5 روزہ اجلاس، پاکستانی سینیٹرزکے وفد کی شرکت 

اقوام متحدہ میں انٹرنیشنل مائیگریشن ریویو فورم کا5 روزہ اجلاس، پاکستانی ...
اقوام متحدہ میں انٹرنیشنل مائیگریشن ریویو فورم کا5 روزہ اجلاس، پاکستانی سینیٹرزکے وفد کی شرکت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) اقوام متحدہ نیویارک میں انٹرنیشنل مائیگریشن ریویو فورم  کا اجلاس 16 مئی سے 20 مئی تک جاری رہا. گزشتہ روز ریویو فورم کا اختتامی اجلاس تھا. ان 5روزہ  اجلاسوں میں پاکستانی سینیٹ کے وفد نے سینیٹرز فاروق. ایچ. نائیک کی قیادت میں شرکت کی. وفد میں سینیٹڑ مشتاق احمد خاں، سینیٹر عینی مری اور سینیٹر پیر صابر شاہ شامل تھے. پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ امریکہ و اقوام متحدہ کی وجہ سے پاکستانی وفد کی اقوام متحدہ میں کارگزاری کو پاکستان کے مین سٹریم میڈیا میں زیادہ کوریج نہیں مل سکی. پاکستانی میڈیا کا زیادہ فوکس بلاول بھٹو زرداری کی اقوام متحدہ سرگرمیوں پر مرکوز رہا. 

 پہلے بین الاقوامی مائیگریشن ریویو فورم (آئی ایم آر ایف) اجلاس میں سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے دنیا بھر میں غیر ملکی کمیونٹیز کے لیے اسلامو فوبیا، نسل پرستی اور نفرت انگیز تقاریر کا مقابلہ کرنے کےلیےقوانین، پالیسیوں اور طریقوں کے نفاذ کی اہمیت پر زور دیا. انٹرنیشنل مآئیگرئشن ریویو فورم اجلاس کا مقصد مقامی، قومی، علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا. جو گلوبل کمپیکٹ فار سیف، آرڈرلی اور ریگولر مائیگریشن (جی سی ایم) کو نافذ کرنے پر مرکوز رہی. 

 2018ء میں جی سی ایم کو اپنانے کے بعد سے، آئی ایم آر ایف: 2022، رکن ممالک، اقوام متحدہ کے نظام اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے لیے جی سی ایم کے نفاذ کی کامیابیوں اور چیلنجوں کو اکٹھا کرنے اور ان پر تبادلہ خیال کرنے کا پہلا موقع تھا.پاکستانی  وفد نے گزشتہ روز 5روزہ اجلاس کے خاتمے پر پاکستان روانہ ہونے سے قبل، پاکستان مشن برائے اقوام نیویارک میں مستقل مندوب منیر اکرم اور سفیر عامر خان سمیت مشن کے دیگر عملے سے الوداعی ملاقاتیں کیں.