اداروں کیخلاف اشتعال انگیزی، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عالمگیر خان کے خلاف مقدمہ درج

اداروں کیخلاف اشتعال انگیزی، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عالمگیر خان کے خلاف ...
اداروں کیخلاف اشتعال انگیزی، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عالمگیر خان کے خلاف مقدمہ درج

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے خلاف ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیزی پر مقدمہ درج کرلیاگیا، یہ مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کیاگیا۔

ادھررکن قومی اسمبلی اور فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان کے گھر پر پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مارا ۔پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری عالمگیر خان کو گرفتار کرنے آئی تھی، پولیس ملازموں کو دھکے دیکر زبردستی گھر میں داخل ہوئی لیکن عالمگیر خان گھر پرموجود نہیں تھے،گھر میں موجود عالمگیر خان کے اہلخانہ اورملازموں سے پوچھ گچھ کی تاہم عالمگیر خان کی عدم موجودگی پر پولیس موقع پر سے روانہ ہو گئی۔

عالمگیرخان کے گھر پر پولیس کے چھاپے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، ایم این ایز، ایم پی ایز اور کارکان کی بڑی تعداد عالمگیر خان کے گھر پہنچ گئی اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ 

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -