تحریک انصاف کی رہنماشیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا، ویڈیو سامنے آ گئی

تحریک انصاف کی رہنماشیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا، ویڈیو سامنے آ گئی
 تحریک انصاف کی رہنماشیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا، ویڈیو سامنے آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا، انہیں گرفتار کرنے اینٹی کرپشن پنجاب وفاقی دارالحکومت پہنچی تھی۔ 

اسلام آباد پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کیاہے جس کے بعد انہیں تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیاہے۔

شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی والدہ کو مرد اہلکاروں نے گرفتار کیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

دوسری جانب سینئر صحاف حامد میر نے شیریں مزاری کی گرفتاری کی ویڈیو بھی شیئر کر دی ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ شیریں مزاری کو اسلام آباد پولیس کی خواتین اہلکار گرفتار کرنے کیلئے کوشش کر رہی ہیں۔

شیریں مزاری گاڑی میں بیٹھی ہوئی تھیں اور انہیں خواتین اہلکاروں کی جانب سے زبردستی گاڑی سے نکالا گیا جبکہ انہوں نے اپنا فون بھی پولیس کے حوالے کرنے سے صاف انکار کر دیا۔

 پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری کو ان کے گھر کے قریب سے حراست میں لیا گیاہے، اور اب تھانے منتقل کیا جارہاہے ،