” مرد اہلکارمیر ی ماں کو مارتے ہوئے ساتھ لے گئے “شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کا بیان سامنے آ گیا 

” مرد اہلکارمیر ی ماں کو مارتے ہوئے ساتھ لے گئے “شیریں مزاری کی بیٹی ایمان ...
” مرد اہلکارمیر ی ماں کو مارتے ہوئے ساتھ لے گئے “شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کا بیان سامنے آ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری پر ان کی بیٹی ایمان مزاری کا بیان سامنے آ گیاہے جس میں انہوں نے اہلکاروں پر والدہ کو تشدد کانشانہ بنانے کا الزام عائد کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایمان مزاری نے کہاہے کہ مرد پولیس اہلکاروں نے میری ماں کو مارا پیٹا، وہ میری ماں کو مارتے ہوئے ساتھ لے گئے ، صرف مجھے یہ بتایا گیاہے کہ گرفتارکرنے والے اینٹی کرپشن ونگ لاہور کے اہلکار ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ خاندان کو بتائے بغیر گرفتار کیا گیا ،یہ گرفتاری نہیں  اغوا ہے میری والدہ کو اغوا کیا گیا ہے ،یہ حکومت ایسی حرکتیں کرے گی تو ٰمیں ان کے پیچھے تک  آؤں گی ، میری والدہ کو کچھ ہوا تو میں ان کو چھوڑوں گی نہیں ۔

مزید :

قومی -