پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ پھر تبدیل، اجلاس 30 کی بجائے 22 مئی کو طلب

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ پھر تبدیل، اجلاس 30 کی بجائے 22 مئی کو طلب
پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ پھر تبدیل، اجلاس 30 کی بجائے 22 مئی کو طلب

  

لاہور ( شہزاد ملک سے )سپیکر چوہدری پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی اجلاس کی تاریخ پھر تبدیل کردی، اب پنجاب اسمبلی کا اجلاس 22 مئی بروز اتوار ساڑھے بارہ بجے طلب کرلیا گیا ہے ۔اس سے قبل صوبائی  اسمبلی کا اجلاس 30 مئی کو طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس کی تاریخ تیسری بار تبدیل کی گئی ہے سب سے پہلے 28 اپریل کو اجلاس طلب کیا گیا تھا مگر کارروائی کے بغیر ہی 16 مئی تک موخر کردیا گیا تھا۔16 مئی کو ہونے والے اجلاس کو اجلاس سے پہلے ہی 30 مئی تک موخر کردیاگیا تھااب تیسری بار اجلاس کو 30 مئی کی بجائے 22 مئی کو طلب کیا گیاہے۔

مزید :

الیکشن -پنجاب اسمبلی -علاقائی -پنجاب -لاہور -