دل کا مریض پاکستانی جسے مالی مدد کی ضرورت پڑگئی 

دل کا مریض پاکستانی جسے مالی مدد کی ضرورت پڑگئی 
دل کا مریض پاکستانی جسے مالی مدد کی ضرورت پڑگئی 
کیپشن: File Photo

  

لاہور (ویب ڈیسک) کہاوت مشہور ہے کہ اللہ تعالیٰ ہرکسی کو تھانے کچہری اور ہسپتالوں سے بچائے ، بیماری کے شکار ایک پاکستانی محمد رویفہ اکاشہ کو مالی مدد کی ضرورت پڑگئی ہے ۔ 

اطلاعات کے مطابق20سالہ نوجوان6 سال سے ہائیپرٹرافک کارڈیومائیوپیتھی کا مریض ہے اور اس کیلئے تجویز کردہ علاج پاکستان میں دستیاب نہیں۔مریض کا اکلوتا بھائی 23سال کی عمر میں دل کی اسی بیماری کی وجہ سے دسمبر2021ءمیں دنیا سے رخصت ہوگیا تھا۔ اب مریض کی صحت تیزی سے بگڑرہی ہے اور دل کی حالت جسم کے دیگر حصے بھی متاثر کررہی ہے، ایک ماہ سے مسلسل لاہور کے ایک ہسپتال اور 11دن سے آئی سی یویا پھر سی سی یو میں ہے ۔

رویفہ کی  فیملی کو بھارت یا جرمنی میں علاج کی امید ہے لیکن اخراجات چار سے پانچ کروڑ روپے تقریباًہیں، متاثرہ فیملی مالی انتظامات کے لیے کوشاں ہے لیکن اتنی استطاعت نہیں رکھتی۔ اگر کوئی مدد کرسکتاہے تو ایک زندگی بچانے کیلئے متعلقہ فیملی سے 03008144988 پر  رابطہ کیاجاسکتاہے۔ فیملی نے دعاﺅں کی بھی درخواست کی ۔ 

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -