تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا
تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینٹی کرپشن پنجاب کی طرف سے زمینوں کے کیس میں ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے بتایا کہ " شیریں مزاری کی   گرفتاری کے خلاف تحریک انصاف نے پورے ملک میں احتجاج کی کال دی ہے، کارکنوں سے گزارش ہے آج شام سات بجے پورے ملک میں اپنی مقامی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں احتجاج کیلئے باہر نکلیں "۔

مزید :

قومی -